حیدرآباد۔9اکتوبر (اعتماد نیوز)وزیر اعلی کے چندرا شیکھر راؤ آج شام اپنے سہ روزہ دورہ دہلی کے لئے روانہ ہونے والے ہیں۔ آج رات 8:45کو وہ دہلی
روانہ ہونگے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ اپنے دورہ دہلی کے موقع پر ریاستی ہائی کورٹ کو ممکنہ حد تک جلد از جلد تقسیم کرنے ‘ اور تلنگانہ میں برقی کے مسئلہ کے حل کے لئے مرکزی وزرا سے نمائندگی کرینگے۔